بہار میں ہولی کے دوران بڑے پیمانے پر دیگر ریاستوں سے شراب کی سپلائی کے
پیش نظر چوکس پولیس نے گیا اور مظفر پور ضلع سے آج بڑی مقدار میں دیسی اور
غیر ملکی شراب برآمد کر کے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔گیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطی ریلوے کے گیا-کوڈرما ریل سیکشن
کے
بندھوا اسٹیشن پر کھڑی 63553 اپ آسنسول-وارانسی سواری گاڑی میں جانچ کے
دوران ایک ٹوکری سے ریل پولیس نے بڑی مقدار میں دیسی شراب کے ساتھ ایک
اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ٹوکری میں سیٹ کے نیچے رکھے تھیلے اور تھیلے سے 120 لیٹر مہوا شراب اور 500 پاؤچ دیسی شراب برآمد کی گئی۔